پنجاب حکومت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی سید بلال مصطفیٰ کا استعفیٰ منظور کر لیا

منگل 29 مئی 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی سید بلال مصطفیٰ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید بلال مصطفیٰ نے اپنے عہدے سے گزشتہ صبح ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ جن کی کاپیاں چیف سیکرٹری ڈبلیو ایم سی کے تمام ممبران آف بورڈ ڈائریکٹرز کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

سابق ایم ڈی بلال مصطفی پر الزام عائد ہے کہ وہ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے کسی ایک میگا پراجیکٹ کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکے۔ (اے ملک)بنکنگ عدالت کے جج ارشد علی نے بنک فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث ملزم ندیم احمد کو چار سال قید اور 86 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ملزم ندیم احمد پر الزام عائد ہے کہ اس نے ایم سی بی بند روڈ برانچ میں 86 لاکھ 63 ہزار روپے کی مبینہ خرد برد کی۔ جس کا ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا اور اس کیس کا گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا گیا۔