متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں سے اپنے امیدواروں کا چنائو کرنے کیلئے ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

منگل 29 مئی 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں سے اپنے امیدواروں کا چنائو کرنے کیلئے ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل میں شامل وہ مذہبی جماعتوں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سرباہ مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ایم ایم کی پارلیمانی بورڈ کے صدر ہونگے۔

(جاری ہے)

پانچ مختلف دینی سیاسی جماعتوں ، مساجد میر اور پیر اعجاز احمد بورڈ کے ڈائریکٹرز ہونگے۔ یہ بورڈ ملک بھر میں مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ جس کے بعد متحدہ مجلس عمل کا پارلیمانی بورڈ 5 جون کو ایم ایم اے کے امیدوارون کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔