ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

منگل مئی 21:08

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.3 ین بڑھ کر 193.4 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 140 یوان کم ہوکر 11720یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 1.3 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ 143.4 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔۔