چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں 1,300 سے زائد کمپنیاں شرکت کر یں گی

منگل 29 مئی 2018 21:12

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں 1,300 سے زائد کمپنیاں شرکت ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) رواں سال نومبر میں شنگھائی میں ہونے والے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای)میں دنیا بھر سی1,300 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نمائش کی آرگنائزینگ کمیٹی کے مطابق دنیا کے 120 سے زائد ممالک کی 1,300 سے زائد کمپنیاں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو2018(سی آئی آئی ای)میں شرکت کر رہی ہیں جو کہ نومبر کی 5 تاریخ سے 10تک شنگھائی میں منعقد ہو گا،اس نمائش شرکت کرنے والے 34 فیصد کمپنیوں کا تعلق ترقی یافتہ ممالک اور 10 فیصد کا تعلق کم ترقی یافتہ ممالک سے ہے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو منصوبے سے تعلق رکھنے والے ممالک میں سے 34 فیصد اس نمائش میں آئیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ نمائش میں 150,000 پروفیشنل پرچیزرز چین اور بیرون ممالک سے شریک ہوں گے۔نمائش 240,000 مربع میٹرز کے رقبے پر منعقد ہو گی جس میں مختکف ممالک کے ٹریڈ اور انوسٹمنٹ پویلین بھی قائم ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :