جاپان کی قانون ساز اسمبلی نے بنیادی ڈھانچے کی برآمدات کے فروغ کے لیے مسودہ قانون کی منظوری دے دی

قانون کے تحت حکومتی ادارے، بیرون ملک منصوبوں میں مسابقت کرنے والی کمپنیوں کو مدد فراہم کر سکیں گے

منگل 29 مئی 2018 21:12

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) جاپان کی قانون ساز اسمبلی نے بنیادی ڈھانچے کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومتی ادارے، بیرون ملک منصوبوں میں مسابقت کرنے والی کمپنیوں کو مدد فراہم کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ قانون کے تحت حکومتی ادارے دوسرے ممالک کی علاقائی حکومتوں کے ساتھ مذاکرات اور منصوبوں کے مثر ہونے کے جائزوں میں شریک ہو سکیں گے۔

جاپانی کمپنیوں کو صرف اپنے بل بوتے پر دوسرے ممالک میں ٹھیکے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے ایسے منصوبوں کے لیے اکثر ایسی خصوصی ٹیکنالوجی یا معلومات درکار ہوتی ہیں جو صرف حکومتی اداروں کے پاس ہوتی ہیں۔ حکومت کا ہدف 2020 تک ایسے ٹھیکوں کے حصول کی کل مالیت تقریبا 2 کھرب 75 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہے۔ یہ مالیت 2015 کے مقابلے میں 50 فیصد زائد ہے۔۔