اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر مقرر کئے جانے کیخلاف دائر

درخواست پر ترمیم کے بعد داخل کرنے کی استدعا منظور کرلی

منگل مئی 21:20

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر مقرر کئے جانے کیخلاف دائر درخواست پر ترمیم کے بعد داخل کرنے کی استدعا منظور کرلی جب سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے ریمارکس دیئے یہ ایک آئینی معاملہ ہے ہم اس پر تمام آئینی پہلوئوں کو دیکھیں گے درخواست گزار اگر درخواست کو ترمیم کے بعد دوبارہ داخل کروانا چاہتا ہے تو کرواسکتا ہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے افضل خان شنواری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی عدالتی نوٹس پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ صدر پاکستان واپس پاکستان آچکے ہیں اس وقت نگران صدر پاکستان چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نہیں ہے جبکہ درخواست میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی بحیثیت قائم مقام صدر پاکستان تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے صدر پاکستان کے واپس آنے پر درخواست غیر موثر ہوگئی ہے بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ اب نہیں رکے گا کیونکہ صدر پاکستاان کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینٹ آئینی طور پر قائم مقام کے عہدے پر دوبارہ قائم ہوجائے گا عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کردی ۔