بلوچستان حکومت کی مدت ختم ہونے کی ساتھ ہی سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی وزراء نے دفاتر خالی کرانا شروع کر دیئے

منگل 29 مئی 2018 21:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان حکومت کی مدت ختم ہونے کی ساتھ ہی سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی وزراء نے دفاتر خالی کرانا شروع کر دیئے اور سامان کو سمیٹنا شروع کر دیا 31 مئی رات 12 بجے صوبائی اسمبلی تحلیل ہو گی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے انتخابی مہم کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی مدت31 مئی رات 12 بجے ختم ہو گی او سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزراء نے اپنے اپنے دفاتر خالی کرانا شروع کر دیا اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اپنے اسٹاف کو ہدایت کر دی کہ31 مئی کے بعد محکمہ کو رپورٹ کریں تا ہم حکومت اور اپوزیشن کی نگران سیٹ پر ڈیڈلاک برقرارر ہے اور اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی