فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی مخالفت کرنے والے پشتونوں کے خیر خواہ نہیں ہے، عوامی نیشنل پارٹ

منگل 29 مئی 2018 21:24

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی مخالفت کرنے والے پشتونوں کے خیر خواہ نہیں ہے فاٹا خیبر پختونخوا کے انضمام سے پشتون متحد ہونگے اور اب ہمیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا با چا خان اور ولی خان کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا اب ہمارا اگلا پڑائو شمالی وجنوبی پشتونخوا ہے آئندہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کا امریکی جھنڈا قرار دے رہے ہیں تو ان سے پوچھا جب قومی اسمبلی میں ختم نبوت بل کیوں خاموش رہے کیونکہ وہاں مفادات نہیں تھے اور فاٹا خیبر پختونخوا انضمام پر سیاسی مفادات تھے اس لئے خیبر پختونخوااسمبلی کے سامنے احتجاج کر کے جمہوری روایات کو پامال کیا انہوںنے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کے حقوق ترقی وخوشحا لی کے لئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں اور پشتونوں کے تمام ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فاٹا خیبر پختونخوا انضمام سے پشتون ایک قوت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا پڑائو شمالی وجنوبی پشتونخوا ہے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد متحدہ صوبے کے لئے جدوجہد کرینگے انہوںنے کہا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن انتخابی سر گرمیاں تیزکرے کیونکہ انتخابی مہم کی کامیابی سے ہی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں