جیکب آباد: خبروں کا سی ای او سیپکو نے نوٹس لے لیا پی اینڈ آئی کی ٹیم پہنچی انڈس فیڈرٹیسٹنگ کے بعد شروع

منگل 29 مئی 2018 21:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) خبروں کا سی ای او سیپکو نے نوٹس لے لیا پی اینڈ آئی کی ٹیم پہنچی انڈس فیڈرٹیسٹنگ کے بعد شروع تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے انڈس فیڈر (سٹی3)کے شروع نہ ہونے کی خبروں کا سی ای او سیپکو سکھر سعید احمد ڈاوچ نے نوٹس لے لیاہے جس کے بعد پی اینڈ آئی کی ٹیم نے جیکب آبادپہنچ کر تین گھنٹے کی ٹیسٹنگ کے بعد انڈس فیڈر کوشروع کردیاہے جس پر شہریوں نے سی ای او سیپکو کا شکریہ اداکیاہے انڈس فیڈر کے شروع ہونے سے لوڈ تقسیم ہوگا جس کے نتیجے میں مختلف فیڈرزپر ہونے والی ٹرپنگ کاخاتمہ ہوجائے گا