جیکب آباد: ایئر پورٹ پولیس کے خلاف واجد علی سومرو کااحتجاج بلاجوازگرفتارکرنے نقدی اورموبائل چھیننے کاالزام

منگل 29 مئی 2018 21:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) ایئر پورٹ پولیس کے خلاف واجد علی سومرو کااحتجاج بلاجوازگرفتارکرنے نقدی اورموبائل چھیننے کاالزام تفصیلات کے مطابق واجد علی سومرو اور سرمد علی پٹھان نے ایئر پورٹ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ تھانے کے ہیڈ محرر نے سول ڈریس میں کوئٹہ روڈ پر راستہ روک کر بلاجواز گرفتارکرکے حوالات میں بند کیا اور جیب میں پڑے 29ہزار نقدی سمیت موبائل فون چھین کر آزاد کیا انہوںنے ایس ایس پی سے مطالبہ کیاہے کہ نوٹس لے کر انصاف کریں اور ہیڈ محررکے خلاف کاروائی کی جائے