حسن ابدال : میڈیکل سپریٹنڈنٹ اسد اسماعیل نے نرسنگ سٹاف کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا

منگل 29 مئی 2018 21:26

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ اسد اسماعیل نے نرسنگ سٹاف کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

اِس سلسلہ میں جب صحافیوں نے اُن سے اُن کے دفتر میں موقف جاننا چاہا تو اسد اسماعیل نے کہا کہ کسی بھی فی میل سٹاف کو ڈائریکٹ میرے کمرے میں آنے تک کی اجازت نہیں ،نہ ہی میں کسی فی میل سٹاف کو فون کال کرسکتا ہوں اور نہ ہی کوئی فی میل سٹاف مجھے کال کرسکتی ہے ۔

اس کے پہلے یہ اپنی ہیڈ نرس سے رابطہ کریں گی اس کے بعد ڈی ایم ایس اور آخر میں ایم ایس ۔میرے تک کوئی بھی بات ہوگی وہ آخر میں یہ باقاعدہ طریقہ کار کے تحت میرے تک پہنچے گی۔نرسوں کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات سو فیصد غلط ہیں

متعلقہ عنوان :