ضلعی نائب نظامت کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے عوامی خدمت جاری رکھیں گے، حاجی عرب خان

منگل مئی 21:45

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان نے کہا ہے کہ وہ ضلعی نائب نظامت کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے عوامی خدمت جاری رکھیں گے اور اقوام بائیست خیل، اہل علاقہ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی مشاورت سے آنے والے الیکشن میںصوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے بطور امیدوار حصہ نہیں لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام اقوام سے مشاورت کے بعد میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا حاجی عرب خان نے کہا کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کی93سے الیکشن لڑنے کے لئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی ہے لیکن مشران علاقہ، پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کا اصرار ہے کہ بطور ضلع نائب ناظم کام جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کروں انہوں نے پارٹی کی طرف سے نامزد امیدواروں کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مستقبل میں ان کے کندھوں پر جو بھی ذمہ داری ڈالی وہ بحسن خوبی انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح یقینی ہے صوبوں اور مرکز میں حکومتیں تشکیل دینے کے بعد عمران خان کے وژن کے مطابق ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان نے کہا کہ انہوں نے مقامی سطح پر بہترین امیدواروں کے چنائو کے لئے پارلیمانی بورڈ کو مفید تجاویز اور اچھے مشورے دیئے ہیں جن کی بدولت آنے والے الیکشن میں ایسے امیدوار سامنے آئیں گے جو نہ صرف اچھی شہرت رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کے حوالے سے مقبول ہیں بلکہ وہ عوام اور ووٹروں کے بھرپور تعاون سے الیکشن جیتنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں