لکی مروت:پولیس کا غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف خصوصی مہم

ایک اشتہاری مجرم سمیت10افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد

منگل 29 مئی 2018 21:45

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت10افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے ماہ صیام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے ڈی پی او عارف شہباز خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ایس ایچ اوز کی سربراہی میں پولیس پارٹیوں نے لکی شہر، نورنگ، درہ پیزو اور دیگر مقامات پر اچانک چھاپے مارے اور ذاکر اللہ، سکندر، رستم، ابراہیم، محمد طاہر، عبدالوہاب، شیرین جان، ذکاء اللہ، حمید اللہ اور سعد اللہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں شیرین جان اشتہاری مجرم ہیں ان کا تعلق سرحدی علاقے سلیمان خیل سے ہے اوروہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سی2ری پیٹر بندوقیں،7پستول،ایک کلاشنکوف ، ایک رائفل اور195کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئی