اینٹی نارکوٹکس فورس کی 22مختلف کارروائیاں 1ارب 11کروڑ روپے مالیت کی1.557 ٹن منشیات برآمد

غیرملکیوں سمیت33ملزمان گرفتار،7 گاڑ یاں بھی ضبط کر لی گئیں،برآمد شدہ منشیات میں 1548کلو گرام چرس،8.7کلوگرام ہیروئن اور 750 گرام ایمفیٹا مائن شامل

منگل 29 مئی 2018 21:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے 22مختلف کاروائیوں میں1ارب 11کروڑ روپے مالیت کی1.557 ٹن منشیات برآمد کرکی2 غیرملکیوں سمیت33ملزمان کوگرفتارکر لیاجبکہ7 گاڑ یاں بھی ضبط کر لی گئیںبرآمد شدہ منشیات میں 1548کلو گرام چرس،8.7کلوگرام ہیروئن اور 750 گرام ایمفیٹا مائن شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے سکائی ویز بس سٹاپ فیض آباد کے قریب ڈائیوو ریسر کارمیں سوار علی رضا قادری اورمحمد عامر ساکنان پشاور سی3 کلو گرام چرس،بنک سٹاپ اٹک کے قریب فردوس خان سکنہ پشاورسے 5 کلو گرام چرس ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز نمبرپی کے 233سے نائیجیریا جانے والے اونیڈیکا شوکوو اوکیبی اور جینیفر ایجیوما نامی 2 نائیجیرین باشندوں سے 1.796 کلو گرام ہیروئن ،کچہری چوک راولپنڈی کے قریب ٹیوٹا کرولا کار سی4.5 کلو گرام چرس، 20 ایسٹیسی گولیاں، 30بور پستول مع میگزین 4 گولیاں اور 8ایم ایم کلاشنکوف مع 10 گولیاں برآمد کر کے موقع پر موجود انیل چوہدری سکنہ لاہور،کاشف اصغرسکنہ گوجرانوالہ، احسن نوازسکنہ خوشاب اورسید ابرار حسین سکنہ مظفر آبادکو گرفتار کر لیااے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائنز کی پروازاین ایل792 کے ذریعے شارجہ جانے والے دیان اللہ خٹک، نقیب اللہ اور انور کمال ساکنان کرک سے بالترتیب 1.65، 1.65اور1.15 کلو گرام چرس،پرواز نمبر پی اے 674 کے ذریعے ریاض جانے والے شکیل احمدسکنہ مردان سے 750 گرام ایمفیٹا مائن ،موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب مسافر ویگن میں سوار شمشیر علی خان سکنہ چترال سے 1.2 کلو گرام چرس،پستخارہ چوک رنگ روڈ پشاور کے قریب سوزوکی خیبر اور سوزوکی کلٹس سی4.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے علی شاہ اور رحیم اللہ ساکنان پشاور کو گرفتار کر لیااے این ایف لاہور نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبراین ایل 773سے سعودی عرب جانے والے کنیز فاطمہ اور محمد سلطان ساکنان بہاولنگرسے 1.585 کلو گرام ہیروئن ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرمحمد سلیم سکنہ ساہیوال اورمحمد شفیق سکنہ فیصل آبادکو شک کی بنا پر حراست میںلے کر ان کے پیٹ سے 860 گرام وزن کے بالترتیب ہیروئن بھری45 اور40 کیپسول ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر واقع کارگو کمپلیکس سے سعودی عرب جانے والے پارسل سے 3.075 کلو گرام ہیروئن ، شہنشاہ ہوٹل گودار چوک مظفر گڑھ کے قریب مست واسو مائی سکنہ مظفر گڑھ سے 1 کلو گرام چرس اور 200 گرام ہیروئن ،گورنمنٹ پرائمری سکول لگ منڈی بہائوالدین کے قریب زاہد عرفان سکنہ منڈی بہائوالدین سے 650 گرام چرس ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے پرواز نمبراین ایل 773 سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 470 گرام ہیروئن برآمد کرلی اے این ایف کراچی نے نجی کورئیر دفتر سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 700 گرام ہیروئن ،نیو سبزی منڈی سپر ہائی وے کراچی کے قریب سوزوکی لوڈر گاڑی میں سوار منیر سکنہ نواب شاہ کے علاوہ عمان اور سہیل ساکنان کراچی سے 15 کلو گرام چرس ،نیو سبزی منڈی سپر ہائی وے کراچی کے قریب ٹیوٹا جی ایل آئی کارمیں سوارعزیز خان اور ایاز خان ساکنان کراچی سے 5 کلو گرام چرس، ہندو پاڑہ شیریں جناح کالونی کراچی میں واقع بسم اللہ نیو سلاطین ہوٹل کے قریب یاسین سکنہ کراچی سے 1.3 کلو گرام چرس ،فتح چوک حیدر آباد کے قریب غلام محمد، عجب گل اور عجیب ساکنان ٹنڈو آلہ یار سے 2.5 کلو گرام چرس برآمد کر لی ادھر اے این ایف کوئٹہ نے لسبیلہ کراچی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران آر سی ڈی روڈ نزد زیرو پوائنٹ لسبیلہ کے قریب ٹرالر نمبر ٹی ایل ڈبلیو381 میں سوارسہراب سکنہ کراچی سے 1500 کلو گرام چرس برآمد کر لی�

(جاری ہے)