اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے زیراہتمام نسل نومیں فکری شعوربیدارکرنے کیلئے ’’قیام پاکستان 27 رمضان کے آئینہ میں‘‘ اس عنوان کے تحت شاندارتحریری مقابلہ ہوگا

منگل 29 مئی 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے زیراہتمام نسل نومیں فکری شعوربیدارکرنے کیلئے ’’قیام پاکستان 27 رمضان کے آئینہ میں‘‘ اس عنوان کے تحت شاندارتحریری مقابلہ کرایاجارہاہے اس تحریری مقابلہ کی ایک تعارفی تقریب میں اسلامک رائٹرزموومنٹ کے مرکزی کنونیرحفیظ چوہدری نے کہاکہ نسل نوتک اسلامی افکاراورتاریخی حقائق پہنچاناملکی ومذہبی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

مجلس احراراسلام کے پریس سیکرٹری مہراظہرحسین وینس نے اسلامک رائٹرزموومنٹ کی کاوشوں کوسہراتے ہوے خوشی کااظہارکیا اسکے علاوہ محمداسامہ قاسم نے بتلایا کہ اس مقابلہ میں اول انعام 5ہزارروپے بمع کتب دوم انعام3ہزارروپے بمع کتب سوم انعام 2ہزارروپے بمع کتب اورہرشریک کواعزازی انعام سے نوازاجاے گا انہوں نے مزیدبتایاکہ تقسیم انعامات کی تقریب عیدکے بعدکی جاے گی ۔مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ20 رمضان المبارک ہی

متعلقہ عنوان :