پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے تین شہروں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے آئے ہوئے انتخابی امیدواروں سے انٹرویو مکمل کر لئے

منگل 29 مئی 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے تین شہروں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے آئے ہوئے انتخابی امیدواروں سے انٹرویو مکمل کر لئے گئے، مذکورہ تینوں شہروں کے امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جس کے باعث پیپلز سنٹرل پنجاب کے دفتر کے باہر میلے کا سماں رہا، انٹرویو بورڈ نے پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور میاں منظور شامل تھے، جنہوں نے پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ سے آئے ہوئے امیدواروں کے انٹرویو کئے جس کے بعد فیصل آباد اور لاہور کے امیدواروں سے بھی انٹرویو مکمل کئے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی 20 اور 37 صوبائی نشستوں کے لئے 100 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔