پولیس کے لئے 3 نئی واٹر کینن گاڑیاں لاہور پہنچ گئی

منگل مئی 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پولیس کے لئے 3 نئی واٹر کینن گاڑیاں لاہور پہنچ گئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے ٹرائل کے لئے دو غیر ملکی ماہرین بھی واٹر کینن گاڑیوں کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں، پولیس کے ذرئع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس درآمد کی جانے والی دونوں گاڑیاں اینٹی رائٹ فورس کے حوالے کی جائیں گی، ان گاڑیوں کو شہر میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔