پیپلز پارٹی 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے وسائل لوٹنے والوںاورملک دشمن قوتوں کو بھر پور شکست سے دوچار کریگی، سابق صوبائی وزیر جعفر جارج

منگل 29 مئی 2018 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ بلوچستان کے صدر و سابق صوبائی وزیر جعفر جارج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے وسائل لوٹنے والوںاورملک دشمن قوتوں کو بھر پور شکست سے دوچار کریگی بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ یہ بات انہوں نے منگل کواپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے اقلیتی ونگ کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

جعفر جارج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ملک کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوگئے لیکن آج بھی پیپلز پار ٹی ملک کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ملک کو سنگین بحرانوں سے دوچار کردیا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری ہی ملک کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی صوبائی صدرحاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اوردیگرقائدین کی قیادت میں فعال اور منظم ہے اورانشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے صوبوں سمیت وفا ق میں حکومتیں بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کی تاریخ کااعلان کردیا ہے پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور محنت کریں