کوئٹہ:تیز رفتار ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے

منگل مئی 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) حب کے علاقے میں تیز رفتار ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار کنٹینر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ لاش اور زخمیوں کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہی