دریاخان :ایم سی انتظامیہ کی صحت و صفائی کی ناقص حکمت عملی شہر کے داخلی وخارجی راستے گندگی کے ڈھیروں سے بھر گئے

آمدورفت کے دوران لوگوں کا سانس لینا محال مچھروں کی بہتات نے سڑکوں کی قریبی آبادیوں کے مکینوں کا رات سکون چھین لیا

منگل 29 مئی 2018 21:52

ْدریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء)ایم سی انتظامیہ کی صحت و صفائی کی ناقص حکمت عملی شہر کے داخلی وخارجی راستے گندگی کے ڈھیروں سے بھر گئے آمدورفت کے دوران لوگوں کا سانس لینا محال مچھروں کی بہتات نے سڑکوں کی قریبی آبادیوں کے مکینوں کا رات سکون چھین لیا تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں قائم گندگی کے ڈھیروں کیلئے بنائے گئے پوائنٹس کو ختم کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کوگندگی شہر سے باہرپھینکنے کی ذمہ داری سونپی جس نے گندگی کے ڈھیروں کو ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے شہر سے دور افتادہ علاقوں میں پھنکنے کی بجائے شہر کے داخلی وخارجی سڑکوں کے دونوں اطراف منتقل کردیا ہے جس سے جہاں شہر کی خوبصورتی ماند پڑگئی ہے وہیں پر قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کے لئے گندگی کے ڈھیر وبال جان بن گئے ہیں گندگی کے ڈھیروں سے پھوٹتے تعفن سے راہگیروں کو آمدورفت کے دوران سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مچھروں کی افزائش موجب بننے والے ان گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کے رات کا سکون بھی چھین لیا ہے شہریوں محمداکرم ،علی رضا،محمد خان، رضی احمد،طاہرعباس، رئیس احمد رانا ماجد،نعمان احمدنے ڈپٹی کمشنر بھکر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے وسط میں ڈالے گئے ان گندگی کے ڈھیروں کو غیر آباد علاقوں میں منتقل کرنے کے فوری اقدامات کیی