دریاخان:خانہ بدوش خواتین بھکارنوں کے غول کے غول شہرپرٹوٹ پڑے

الصبح سے افطاری تک شہریوں کے نام میں دم کردیاموقع ہاتھ لگتے ہی دکانوں اور گھروں سے چوریاں بھی کرنے لگیں

منگل 29 مئی 2018 21:52

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) خانہ بدوش خواتین بھکارنوں کے غول کے غول شہرپرٹوٹ پڑے الصبح سے افطاری تک شہریوں کے نام میں دم کردیاموقع ہاتھ لگتے ہی دکانوں اور گھروں سے چوریاں بھی کرنے لگیں مصنوعی زخم اور معزورپن ظاہر کرنے والے بھکاریوں کی تعداد میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق صبح ہوتے ہی شہرمیں خانہ بدوش بھکارنوں کے غول کے غول بچوں سمیت پہنچ جاتے ہیں جو بس اڈوں ،پبلک مقامات،بازاروں،مارکیٹوںاور گلی کوچوں میں بھیک مانگنے کیلئے شہریوں کو سخت اذیت سے دوچار کیے ہوئے ہیں جو موقع ہاتھ لگتے ہی چھوٹا موٹا سامان چوری کرنے میں دیر نہیں لگاتیں ہیں ان خواتین بھکارنوں کو ان کے خاوند موٹرسائیکلوں پرچھوڑجاتے اور واپس لے جاتے ہیں جبکہ شہرمیں مصنوعی زخم بناکر اور مصنوعی معذور پن کا بہانہ کرکے بھیک مانگنے والے بھی بڑھتے جا رہے ہیں پولیس ،تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :