قلات انتظامیہ حرکت میں آگئی شہر میں مہنگائی پیدا کرنے اور زخیرہ اندوزں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائوں

سرکاری نرخوں کی پابندی نہ کرنے اور مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والے متعدد تاجروں کو بھاری جرمانہ

منگل 29 مئی 2018 21:52

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) قلات انتظامیہ حرکت میں آگئی شہر میں مہنگائی پیدا کرنے اور زخیرہ اندوزں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائوں سرکاری نرخوں کی پابندی نہ کرنے اور مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والے متعدد تاجروں کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور پانچ تاجروں کو حوالا ت کی بھی ہوا کھانی پڑی قلات میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر قلات اور چیئرمین ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی عبدالستار مینگل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے دیگر ممبران ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد آصف نورزئی میونسپل کمیٹی کے اسسٹنٹ محمد یعقوب اور دیگر ممبران نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا اور مہنگائی پیداکرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے متعدد تاجروں کو بھاری جرمانہ کیا جبکہ پانچ تاجروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا جب کہ متعدد تاجروں تنبیہ بھی گیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار میں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعاون کرے اور منافع خوروں کے خلاف فوری طور پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اطلاع دیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہ کر نے والے تاجروں کے خلاف سخت کروائی کریں گے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہیکہ مہنگائی پیداکرنے والے تاجروں کی اطلاع ضرور لیویز تھانہ قلات اسسٹنٹ کمشنر آفس قلات میں دیں تاکہ ان مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پو ر کاروائی کیا جاسکیں