قلات لیویز کی جانب سے مختلف کارروائیاں 51 اشتہاری ملزمان گرفتار

دہرے قتل اغوا برائے تاوان ملزمان سمیت قتل کی12 اقدام قتل کے پندرہ ضرر شدید چودہ سرکاری ملازم پر حملہ کرنے پر تین نقصان رسانی و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان شامل

منگل 29 مئی 2018 21:52

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) قلات لیویز کی جانب سے مختلف کاروائیوں میں 51 اشتہاری ملزمان گرفتار جن میں دہرے قتل اغوا برائے تاوان ملزمان سمیت قتل کی12 اقدام قتل کے پندرہ ضرر شدید چودہ سرکاری ملازم پر حملہ کرنے پر تین نقصان رسانی و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان شامل ہیں اس کے علاوہ آٹھ کلو گرام آعلیٰ کوالٹی کے چرس ایک عدد جیپ گاڑی چھینی گئی ایک موٹر سائیکل ایک عدد چھینی گئی چنچی رکشہ برآمد کرکے تین ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار موبائل و نقدی بھی برآمد کر لیاقلات بازار میں گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء رکھنے پر متعدد دوکانداروں کو مبلغ دو لاکھ پینتیس ہزارروپے جرمانہ کیا اور ریونیو واجبات میں مبلغ ایک لاکھ روپے عشر بھی وصول کیا قلات لیویز نے اپنی ششماہی رپورٹ جاری کر دیا اسسٹنٹ کمشنر قلات عبدالستار مینگل نے لیویز کی ششماہی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوروں ڈاکوئوں رہزنوں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ کئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا ہیکہ قلات لیویز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور قلات لیویز کی موثراقدامات سے علاقہ میں مثالی امن قائم ہوا ہیں انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کتنے ہی طاقت ور نہ ہو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ لیویز نے مختصر مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ مبارک باد کے مستحق ہیں