غازی بھروٹھا بیراج کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے مزید دو افراد ڈوب کر جاں بحق

منگل 29 مئی 2018 21:52

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) غازی بھروٹھا بیراج کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے مزید دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے نعشیں برآمد کرلی گئیں بتایا جاتا ہے کہ راولپنڈی کا رہائشی عبدالماجدولدعبدالرائوف جبکہ حضرو کا رہائشی عبدالرشیدولد محمود احمد غازی دریائے سندھ میں بہراج کے قریب دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشیں برآمد کر لیں جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال غازی لایا گیا پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد نعشوں کو آبائی شہر روالپنڈی روانہ کر دیا ہے یاد رہے کہ اسی جگہ دریائے سندھ غازی بہراج کے قریب درجنوں نوجوان نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں عبدالماجد ولد عبدالروف اور عبدالرشید ولد محمود احمد بھی غازی بیر اج کے سامنے دریا ئے سندھ میں نہاتے ہوئے گہرئے پانی کی بے رحم موجوں کا شکار ہو گئی

متعلقہ عنوان :