اقراء یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا تیسواں اجلاس :انڈر گریجویٹ سطح پرنصاب کا نیااور یکساں فریم ورک متعارف

فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام اور ڈاکٹر آف فارمیسی ڈگری پروگرام کی منظوری جامعات ایسی نصاب سازی کریں جو جدیدعصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں،ڈاکٹر وسیم قاضی

منگل مئی 18:02

اقراء یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا تیسواں اجلاس :انڈر گریجویٹ سطح پرنصاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) اقراء یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا تیسواں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر صدارت منعقدہوا۔گزشتہ اجلاس کی روداد کی توثیق کی گئی جن میں اقراء یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کا قیام اور نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری دی گئی جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی،،ڈاکٹر آف فیزیکل تھیراپی، بی ایس نیوٹریشن اینڈڈایٹیٹیکس اوربی ای سول انجینئرنگ کے پروگرامز شامل ہیں۔

اجلاس میں انڈر گریجویٹ سطح پرنصاب کا نیااور یکساں فریم ورک متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اکیڈمک کونسل نے فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسٹریٹیجک منصوبوں کی بھی منظوری دی۔۔ڈاکٹر وسیم قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری تقاضایہ ہے کہ جامعات ایسی نصاب سازی کریں جو جدیدعصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں ۔نصاب کے یکساں فریم ورک کا مقصد کثیر شعبہ جاتی نقطہ نظر(ملٹی ڈسپلنیری اپروچ) کا فروغ ہے جو تعلیمی شعبے میں وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔اس کے ذریعے ہمارے طلبہ اپنے شعبے کے علاوہ دوسرے اہم شعبوں کی بھی بنیادی تعلیم سے ہم آہنگ ہوسکیں گے جس سے ان کو عملی زندگی میں بیحد مدد ملے گی۔ انھوں نے نصاب کے یکساں مذکورہ فریم ورک کومرتب کرنے والے اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :