Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت نے نگران حکومت میں ببولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی ،ْامیر مقام

عمران خان کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کومنسوخ کرنے سے قبل انکی نامزدگی کرنیوالے پرویزخٹک سے نامزدگی کے وجوہات پوچھ لیتے،مشیروزیراعظم

منگل 29 مئی 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کومنسوخ کرنے سے قبل انکی نامزدگی کرنیوالے پرویزخٹک سے نامزدگی کے وجوہات پوچھ لیتے،تحریک انصاف کی حکومت نے نگران حکومت میں بھی بولی لگاکر دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کردی۔

انہوںنے کہاکہ مخالفین خاطرجمع رکھیںآئندہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوںگے اورخیبرپختونخواسمیت دیگرصوبوںمیںبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی،عمران خان کی سیاست شیخ چلی کاخواب جس کی تعبیرکی تکمیل مشکل نہیںناممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک اور عمران خان کی بکاوسیاست کو عوام نے مسترد کردیاہے ،عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ ملک کی تیز ترترقی کیلئے،معیشت کے استحکام،عوام کی فلاح وبہبوداورامن کے قیام کوممکن بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے جلوزئی،اکبرآبادنوشہرہ میںایک پروقار ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 26اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 65 نواب خان نے بھی خطاب کیاانجینئرامیرمقام نے کہاکہ رمضان اور اس سخت گرمی میں نوشہرہ جلوزئی میں ہزاروں افراد کے اس ورکزکنونشن نے ثابت کردیا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں اور سیاست کوپیسے کا کھیل بنانے والے ٹولے کیلئے اب خیبرپختونخوا کیاپورے کستان میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک کاآئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوںگے اور انشاء اللہ وزیر اعظم بننے کے بعد دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کی راہ پر ڈال کرثابت کرینگے کہ اس ملک کے اصل وارث ہی ملک کو ترقی کے راستے پرڈال سکتے ہیں، مسلم لیگ ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات