انجینئربہادرشاہ جنرل منیجر(ہائیڈل) پیڈوتعینات

گریڈ20اورگریڈ19کے تین افسران کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات

منگل 29 مئی 2018 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء)خیبرپختونخواحکومت نے گریڈ20اورگریڈ19کے تین سرکاری افسران کے تبادلوں وتعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) میں جنرل منیجر(ہائیڈل) گریڈ20کی آسامی پرتعیناتی کے منتظرمحکمے کے سینئرآفیسر انجینئربہادرشاہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسی طرح گریڈ19کے آفیسرڈائریکٹرآپریشن اینڈکمرشل انجینئرزاہد اخترصابری کاتبادلہ کرکے چیف انجینئر(آپریشن اینڈکمرشل/ڈیویلپمنٹ)تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ19کے آفیسرانجینئرواجدنوازسے جنرل منیجر(ہائیڈل)کا اضافی چارج واپس لے کرانہیںڈائریکٹر(پلاننگ اینڈفیسلٹیشن)تعینات کردیا گیا ہے۔