پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ساڑھے بارہ سو گرام چرس برامد کرلی

منگل مئی 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ساڑھے بارہ سو گرام چرس برامد کرلی ۔

(جاری ہے)

تخت بائی میں میڈیا کو تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے اے ایس پی تخت بائی سرکل محمد عثمان ٹیپو نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بڑی مقدار میں منشیات کی کسی بھی وقت سمگلنگ کی جائے گی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم تاج محمد ولد یار محمد سکنہ تخت بائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1250 گرام چرس برآمد کرلی ۔اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :