ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات،ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ لیکر چلنے، ہوائی فائرنگ پرپابندی عائد

منگل مئی 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ لیکر چلنے، ہوائی فائرنگ ، دھماکہ خیز مواد فروخت کرنے، فرقہ وارانہ اور قابل اعتراض مذہبی مواد کی تشہیر، گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی 30روز تک نافذ العمل رہے گی تاہم ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق 60سال سے بڑی عمر کے بزرگ شہریوں، خواتین اور 12سال سے کم عمر کے بچوں پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :