پیپلزپارٹی عام انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی ‘ثمینہ خالدگھرکی

منگل مئی 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں آئے گا اس دن پیپلز پارٹی ملک بھر سے عوام کے سہارے اور ان کے ووٹوں سے ملک گیر کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ الیکشن میں ہم اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک بھر سے کلین سویپ کریں گے میں نے اپنے حلقہ کے عوام کے لئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں پر گھر گھر سوئی گیس پہنچایا انہیں بجلی مہیا کی جس طرح سے یہاں پر ترقیاتی کام کروائے ہیں اور جس طرح سے اس حلقہ میں آنے والے ایک ایک گائوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ اس کے بعد یہاں سے پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔