کوہاٹ انتظامیہ کی متعلقہ حکام کوپینے کے پانی کیپائپ لائنزکو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت

منگل 29 مئی 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ضلع کوہاٹ میں آبنوشی کے منصوبوں کی سیفٹی اور سیکورٹی سے متعلق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزاہ سمیع اللہ کی زیر صدارت ڈی سی کیمپ آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںدوسروںعلاوہ متعلقہ محکموں کے حکام کے علاوہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں خراب ٹیوب ویلوںکو فعال کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے آبنوشی کے منصوبوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے لئے بلاتاخیر قابل عمل پلان تیار کریں۔اجلاس میں پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور پینے کے پانی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے فوری طورپر نمٹنے کے لئے ویلیج/نیبیرہوڈ کونسلز کی سطح پرکمیٹیاں بنانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سمیع اللہ کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر مختصر عرصے میں 44غیر فعال آبنوشی کے منصوبوں کو فعال بنادیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات خوشحال گڑھ اور استرزئی کے علاقوں میںپینے کے پانی کاسنگین مسئلہ حل کرکے وہاں کے منصوبوں کوبھی فعال کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے۔دریں اثناء انہوں نے بلی ٹنگ اورگمبٹ میںگرانفروشی پر 2قصائیوں کو گرفتار کر جبکہ پھل اور سبزی فروشوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :