ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

منگل مئی 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) رمضان المبارک میں شہریوں سے موبائل،، نقدی چھیننے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا عام شہری اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متاثر ہے مسلح ملزمان شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر دندناتے پھر رہے ہیں، ملزمان کسی بھی شاہراہ پر شہریوں کو روکتے ہیں، چھینا جھپٹی کرتے ہیں اور فرار بھی ہو جاتے گزشتہ رات ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام کار سوار دو شہریوں سے مسلح ملزمان موبائل فونز اور نقدی رقم اسلحہ کے زور پر لوٹ کربااسانی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق سی سی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بے سود ثابت ہو رہے ہیں شہر کی مختلف شاہراہوں پر لگائے جانے والے سی سی ٹی کیمرے خراب پڑے ہیں جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سڑکوں پر موجود پولیس اہلکاروں سے رابطے کا فقدان بھی اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں اضافے کا سبب ہے