وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرکی اسلام آباد میں وزارت اُمور کشمیر ،کشمیر کونسل سیکرٹریٹ،گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے افسران سے الوادعی ملاقات

منگل 29 مئی 2018 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے اسلام آباد میں وزارت اُمور کشمیر ،کشمیر کونسل سیکرٹریٹ،گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے افسران سے الوادعی ملاقات کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اُمورکشمیر ،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل ،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل ،جوائنٹ سیکرٹری وزارت اُمورکشمیر و گلگت بلتستان کے علاوہ وزارت اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے محمدنوازشریف کے وژن کے مطابق گڈ گورننس قائم کرنے اور اخراجات میں کمی کی بھرپور کوشش کی۔اُنہوںنے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں مختلف اہداف کے حصول کے لیے وزارت کے افسران نے ان تھک محنت کی جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ آج مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،ملک سے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کاخاتمہ کر دیا گیا ہے۔

اُنہوںنے کہا اس عرصہ میںکہ انہوںنے اپنی قیادت کے اُس اعتماد پر بھی اترنے کی بھرپور کوشش کی جس اعتماد کے تحت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ پانچ سالوں میں انہیں دو مرتبہ اس وزارت کا قلمدان سونپا ۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر اور دیگراعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری اُن کو سونپی گئی انہوں نے وہ ذمہ داری وفاقی وزیر کی سربراہی اور گائیڈ نس میں ایک ٹیم کی طرح سرانجام دینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتر آئی ہے جس کا سار ا کریڈٹ وفاقی وزیر کو جاتا ہے انہوںنے کہاکہ جس پرُ اعتماد طریقے سے بغیر کسی دبائو کے اُن کو وفاقی وزیر کے زیر سایہ کام کرنے کا موقع ملا اس نے افسران کو اپنی کارکردگی اور بھی بہتر انداز میں سر انجام دینے کا موقع ملا ۔

اجلاس کے اختتام میں وفاقی وزیر کو وزارت کے افسران کی جانب سے شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :