پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات تیر کے نشان پر ہی لڑے گی،ترجمان پارٹی

منگل 29 مئی 2018 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات تیر کے نشان پر ہی لڑے گی۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کو پرانا نشان تلوار الاٹ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیںجبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری ہیں جس کا انتخابی نشان تیر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی پی پی اور پی پی پی پی کا آپس میں باہمی اتحاد ہے جس کی بنیاد پر پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نشان تیر کے نشان پر انتخابات لڑے گی۔