سٹی کورٹ ،زیر تعمیر عمارت سائلین کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی

زیر تعمیر عمارت سے گرنے والے لوہے کے پائپ نے کھڑی گاڑی کو تباہ کردیا

منگل 29 مئی 2018 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سٹی کورٹ میں زیر تعمیر عمارت سائلین کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی،زیر تعمیر عمارت سے گرنے والے لوہے کے پائپ نے کھڑی گاڑی کو تباہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں میں زیر تعمیر عمارت سائلین کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاک اپ کے برابر میں زیر تعمیر عمارت میں تعمیراتی کام جاری ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی کام کے دوران کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں اٹھائے گئے جس کے باعث چھوٹے چھوٹے حادثات کا رونما ہونا معمول بنتا جارہا ہے۔

سٹی کورٹ میں زیر تعمیر عمارت سے گرنے والے لوہے کے پائپ نے کھڑی گاڑی کو تباہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔۔واضح رہے کہ سٹی کورٹ میں جس جگہ عمارت زیر تعمیر ہے وہاں سے روزانہ ہزاروں سائلین کا گزر ہوتا ہے اگر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو مستقبل میں ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :