جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شوہر کو آشنا کے ہمراہ قتل کرنے والی بیوی کا یکم جون تک ریمانڈ منظور کرلیا

منگل مئی 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شوہر کو آشنا کے ہمراہ قتل کرنے والی بیوی کا یکم جون تک ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے آشنا فرقان کے ہمراہ ملکر اپنے شوہر حکیم جان کو۔۔قتل کرنے والی بیوی اقصی کو پیش کیا۔۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فرقان اور ملزمہ اقصی بچپن کے دوست تھے، انکے مابین ناجائز تعلقات کافی عرصے سے چل تھے واقعے والے روز جب مقتول حکیم جان نے اپنی بیوی اقصی کو اسکے آشنا فرقان کے ساتھ بدکاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تو ملزمہ اور اسکے آشنا نے ملکر فرقان کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا۔

۔تفتیشی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔۔۔عدالت نے ملزمان کا یکم جون تک جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے