نواز شریف کے خلاف مقدمے کا اندراج ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے اعلی عدلیہ کے فیصلے سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دے دیا

منگل 29 مئی 2018 22:02

نواز شریف کے خلاف مقدمے کا اندراج ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے اعلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے اعلی عدلیہ کے فیصلے سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دے دیا ۔منگل کو کراچی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل کیعدالت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کا کہناتھا کہ نوزا شریف نے پاکستان کے خلاف بیان دے کر ملک سے غداری کی ہے ، نواز شریف کے خلاف بھی بانی ایم کیو ایم کی طرح پابندی لگائی جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کہ خلاف ایسی ہی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہوچکی ہے ۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقول طلب کرتے ہوئے سماعت 7 جون تک ملتوی کردی ۔