Live Updates

کراچی ،رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ موٹر سائیکل لفٹر گروہ بھی سرگرم

سائٹ سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی سی سی ٹی وی میں ملزم کی واضح شناخت ہوگئی

منگل 29 مئی 2018 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل لفٹر گروہ بھی سرگرم ہوگیا، سائٹ سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی سی سی ٹی وی میں ملزم کی واضح شناخت ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے کی حدود میں ٹوپی پہنا ملزم گھر کے باہر سے انتہائی مہارت کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگیا پولیس نے گمشدگی رپورٹ کرکے اپنی ذمے داری پوری کرلی ۔زرائع کا کہناہے اس طرح کی وارداتیں روز کا معمول ہے مگر پولیس نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ سی سی ٹی وی میں ملزم کی شناخت بھی ہوگئی اب دیکھنا ہے پولیس ملزم کو کب پکڑتی ہے

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :