میگھواڑ برادری کے پریمی جوڑے نے گھروں والوں سے بغاوت کرکے بدین اوتھ کمشنر کے سامنے پسند کی شادی کرلی

منگل 29 مئی 2018 22:03

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کنری کے میگھواڑ برادری کے پریمی جوڑے نے گھروں والوں سے بغاوت کرکے بدین اوتھ کمشنر کے سامنے پسند کی شادی کرلی پریمی جوڑے کا پولیس اور انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل تفصیلات کے مطابق کنری کی 18سالہ دوشیزہ بھاگونتی بنت لکو میگھواڑ دو روز اپنے گھر سے بھاگ کر اپنے پریمی امولک ولد ڈیارام میگھواڑ کے ساتھ ہندو مذہب کے تحت پسند کی شادی کرلی اور اوتھ کمشنر بدین کے روبرو 164 کا بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ میں نے امولک میگھواڑ سے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہو پریمی جوڑے نے پریس کلب نوکوٹ کے صحافیوں کو بتایاہے کہ ہمارے خاندان کے افراد ہماری پسندکی شادی کے بعد دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گے ہماری آئی جی سندھ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی عمرکوٹ۔اور ایس ایس پی بدین اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمیں جانی و مالی نقصان سے ہمارے خاندان سے تحفظ فراہم کیا جائے