محمدزئی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب مستحقین میں عیدپیکج تقسیم

منگل 29 مئی 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) محمدزئی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے علاقے کے مستحقین میں عیدپیکج تقسیم کیا گیا۔ اس حوالے سے گذشتہ روز تنظیم کے د فتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں معززین علاقہ سمیت مستحقین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کے چیئرمین، گل ولی خان، وائس چیئرمین عنایت خان اورد یگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین عنایت خان نے کہاکہ اس تنظیم کے ذریعے مستحقین کی ہرقسم امداد جاری رکھی جائیگی اور اللہ تعالی کا شکرادا کیا کہ رمضان پیکج کے فوراً بعد اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین میں عید پیکج بھی تنظیم کی جانب سے تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پرمستحقین نے رمضان کے بعد عید پیکج دینے پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :