صوبے بھر میں ڈینگی وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 423 تک پہنچ گئی

منگل 29 مئی 2018 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) صوبائی اور شہری حکومت کے درمیاں اختیارات کی رسہ کشی کا شاخسانہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث صوبے بھر میں ڈینگی وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 423 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف کراچی میں 399 کیس رپورٹ ہوئے۔مختلف علاقوں سے مسلسل ڈینگی سے متاثرہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں مگر مچھروں کی افزائش روکنے میں محکمہ صحت اور شہری ادار ے کی کار کردگی صفر ہے۔

محکمہ صحت اور شہری اداروں کے درمیاں اختیارات کی رسہ کشی مچھر مار ہم کے التوا کی اہم وجہ ہے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلتا جارہا ہے۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلا رہے ہیں اور ہرعمر کے افراد ان بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے مطابق مئی میں شہر سے ڈینگی کے 128 کیس رپورٹ ہوئے۔

مئی میں سندھ کے دیہی اضلاع سے ڈینگی بخار میں مبتلا 7مریض سامنے آئے۔صوبے میں جنور ی سے اب تک ڈینگی سے متاثرہ افرا د کی تعداد423 ہو گئی ہے۔رواں سال میں کراچی کے 399اور دیہی اضلاع سے 24کیس شامل ہیں۔کراچی کی ایک مریضہ کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔بلدیہ عظمی کراچی نیاسپرے مہم کے لیے اعلانات تو کئی بار کیے گئے لیکن عمل در آمد نہیں ہوسکامچھر مار اسپرے کے لیے خریدی گئیں گاڑیا ں بند پڑی ہیں۔سال 2017میں ڈینگی کے 2927 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور گذشتہ سال ڈینگی بخار سی12اموات بھی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :