کھارادر پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

گرفتار ملزم شجاع الدین ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور خواتین کے ساتھ زیادی کے کئی واقعات میں ملوث ہے

منگل 29 مئی 2018 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کھارادر پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، دستی بم حملے کا ماسٹر مائنڈ لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار، گرفتار ملزم شجاع الدین ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور خواتین کے ساتھ زیادی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق کھارادر پولیس نے خفیہ ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شجاع الدین کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا، ملزم شجاع الدین رواں برس جنوری میں کھارادر میں ہونے والے دستی بم حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ، حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا ، گرفتار ملزم شجاع الدین لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروہ کا کمانڈر اور اپنے گروپ کے لیے بھتہ جمع کرتا تھا، ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ خواتین کے ساتھ زیادتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے