پنجاب میں رین واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کا آغاز

منگل 29 مئی 2018 22:12

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کپاس کی فصل کو بہتر بنانے اور بارش کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لئی پنجاب میں رین واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کپاس کے کاشتکاروں کے لئے پہلی مرتبہ مون سون بارشوں کے نقصانات سے کپاس کی فصل کومحفوظ رکھنے اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے کسان پیکیج کے تحت ساڑھے 3کروڑ روپے کی سبسڈی سے رین واٹر مینجمنٹ ، پائلٹ پراجیک کا آغازکی گیا ہے جس کے لئے ابتدائی مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 7اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ، لودھراں، وہاڑی، خانیوال اور ملتان میں کپاس کے کھیتوں سے بارش کے اضافی پانی کے اخراج کے لئے 105بارشی تالابوں اور 70سے زائد sunken field کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کپاس کے کھیتوں میں کھڑے بارش کے اضافی پانی کی فوری نکاسی ممکن بنانے کے لئے 250پورٹ ایبل واٹر پمپنگ سسٹم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کی لاگت کا 50فیصد حکومت پنجاب کی جانب سے بطور سبسڈی ادا کیا جائے گا ۔ اس منفرد پراجیکٹ کے ذریعے کپا کی فصل کی بہتر پیداوار اور بارش کا پانی ضائع ہونے سے محفوظ کرکے کسانوں کی سہولت کے لئے جدید نظام آبپاشی سے فارم کی سطح پر پانی کے ذخیرہ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔