لاہورمیں تمباکو سے پاک پارک پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا

منگل 29 مئی 2018 22:12

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے تمباکو سے پاک پارک پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے، افتتاح جیلانی پاک میں کیا گیا ہے، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر منہاج السراج، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کیپٹن(ر) وقاص و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ"تمباکو سے پاک شہر "وفاقی حکومت کے سپرد پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں اور لاہور کو تمباکو کے دھوئیں سے پاک شہر بنانے کا عزم کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ جیلانی پارک کے علاوہ دیگر پارکوں کو بھی تمباکو فری بنائیں گے، پراجیکٹ ڈائریکٹر منہاج السراج نے کہاکہ پاکستان میں274افراد روزانہ تمباکو نوشی اور اس سے بننے والے کینسر سے موت کا شکار ہو رہے ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ جلد تمام محکموں کے فوکل پرسنز اور اس کی ٹرنینگ کا اہتمام کیا جائیگا، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آٖفس کو بھی تمباکو سموگ فری بنانے کے حوالے سے افتتاح کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر منہاج السراج، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کیپٹن وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :