پنجاب بھرمیں 818ٹریفک حادثات ، 11ا فراد جاںبحق، 930زخمی

منگل 29 مئی 2018 22:16

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی818مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں529افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں390افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات11افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 416 ڈرائیوز،20 کم عمرڈرائیورز396 مسافراور118پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ247 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت251 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 92 حادثات میں115متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 81حادثات میں88متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل930 متاثرین میں750مرد اور180خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں140فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور541افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ249زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں683موٹر سائیکلز،102آٹو رکشے،61موٹر کاریں،11مسافربسیں،35وین،31ٹرک اور85دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔