سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوتے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

منگل 29 مئی 2018 22:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کراچی میں سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوتے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ گروہ کو اس کی بیوی ریحانہ چلاتی ہے۔ وارداتوں میں اس کے سگے بھائی فیاض اور نور سمیت ساس اور سالہ بھی شامل ہے۔ ملزمان گلبرک میں گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، غیر ملکی کرنسی، گھڑیاں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔