محمد بلال کاکڑ کا نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے نام کے اعلان کا خیر مقدم

منگل 29 مئی 2018 22:22

کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال کاکڑ نے نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے نام کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے جسٹس ( ر ) ناصر الملک کونگران وزیر اعظم کیلئے تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری سوچ کے حامل سیاست دانوں نے ایک مرتبہ پھر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو بطور نگران وزیر اعظم نامز د کیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سابق چیف جسٹس ( ر) ناصر الملک کو شفاف انتخابات کرانے کا تجربہ ہے اور امید ہے کہ آئندہ عام انتخابات صاف وشفاف انداز میں کرائیںگے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نگراں وزیر اعظم کے لئے ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا جن کا ماضی بڑا واضح ہے اور ان کا کردار نگراں وزیر اعظم ملک اور جمہوری عمل کے حق میں ہوگا