ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کے حوالے معائنہ کررہی ہیں، عوامی شکایت پر بھی فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

منگل مئی 22:22

کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے ،منافع خوروں ،زائدالمعیاد ملاوٹی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی نے علمدار اور طوغی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گراں فروشوں اور مضرصحت اشیاء فروخت کرنے پر8دکاندارو ں کو گرفتار جبکہ تین بیکریز اور ایک ریسٹورنٹ سیل کردیا اس کے علاوہ سڑک پر بلڈنگ میٹریل رکھنے پر دو عمارتوںکاتعمیراتی کام روک دیا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ببرک خان نے خروٹ آباد میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سات دکانداروں کو گرفتار ،35ہزار روپے جرمانہ اور ایک دکان سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ طارق حسین اور عبدالمجید نے شالکوٹ ،کرانی اور دیبہ میں منافع خوروں اورملاوٹی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی20ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ سات دکانیں سیل کردیئے۔

اسی طرح مجموعی طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائی میں 55ہزار پانچ سوروپے جرمانہ ،12دکانیں سیل ،15دکاندار گرفتار اور 2عمارتوں پر تعمیراتی کام روک دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کے حوالے تجاوزات اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور معیار کا معائنہ کررہی ہیں جبکہ عوامی شکایت پر بھی فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :