ڈولفن فورس نے ایک ماہ میں 12گاڑیاں اور 51موٹر سائیکل بند کروائے ، ترجمان

منگل 29 مئی 2018 22:22

ڈولفن فورس نے ایک ماہ میں 12گاڑیاں اور 51موٹر سائیکل بند کروائے ، ترجمان
راولپنڈی 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) راولپنڈی ڈالفن فورس ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 8 پستول اور گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایک ماہ کے دوران 2565 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 12 گاڑیاں کاغذات نہ ہونے پر بند کروائی گیں۔ڈولفن فورس نے 3017 موٹر سائیکل چیک کئے جبکہ 51 موٹر سائیکل کاغذات نہ ہونے پر بند کروائے گئے۔دوران گشت 2214افراد کی مدد بھی کی۔ اور ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :