انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرلیا

منگل 29 مئی 2018 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ۔ منگل کو عمران فاروق قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا استغاثہ کے گواہ عبدالمنان کا بیان قلمبند کیا گیا۔گواہ یاسر خان کو غیر ضروری قرار دے کر ترک کردیا گیا۔ عدالت نے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرلیا۔ گواہوں میں ایف آئی اے کے بدر الدین اور فخر الاسلام شامل ہیں۔ کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی گئی۔